کراچی (خصوصی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کا سخت جواب دینے کیلئے تحریک طالبان پر دباﺅ بڑھ گیا۔ امت کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیان کو طالبان اور قبائلی زعما نے شرانگیزی قرار دیا ہے۔ مولانا عبدالرﺅف نے کہا عمران کا ایجنڈا اسلام پسندوں کیخلاف ہے۔ ذرائع نے بتایا ٹانک سے واپسی پر عمران خان نے کسی رہنما کو اعتماد میں نہیں لیا، عارف علوی پارٹی قائد کے یو ٹرن کا ساتھ نہ دے سکے، گاڑی پھنسنے کے سبب موٹر سائیکل پر واپس ہونا پڑا۔ بیمار جاوید ہاشمی کو فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر عمران خان گورے سے راز و نیاز کرتے رہے۔