اسلام آباد (ثناءنےوز) اسلام آباد مےں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پےش نظر رےڈ زون کے ہوٹلوں، پارلےمنٹ لاجز اور رہائشی ہاسٹلوں کا پولےس نے سروے شروع کردےا ہے۔ اس سروے کے دوران پولےس اہلکار ہوٹلز، رہائشی ہاسٹلز اور پارلےمنٹ لاجز کے ملازمےن کا ڈےٹا اکٹھا کررہے ہےں جبکہ ان ملازمےن کے پاس آنےوالے انکے مہمانوں کے بارے مےں معلومات اکٹھی کی جاری رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد مےں چند روز پہلے وزارت داخلہ کی طرف سے دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کےا گےا تھا اور وفاقی پولےس کو شہر بھر مےں اور خصوصاً رےڈ زون اور ڈپلومےٹک انکلےو کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہداےت کہ گئی تھی۔ ذرائع نے بتاےا کہ شہر بھر مےں سکیورٹی سخت کرنے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ وفاقی پولےس نے رےڈ زون کے تمام ہوٹلز، رہائشی ہاسٹلز اور پارلےمنٹ لاجز کا سروے کرنے کا فےصلہ کےا اور ےہ سروے کا آغاز پےر کے روز سے کر دےا گےا ہے۔
اسلام آباد: ریڈ زون، ڈپلومیٹک انکلیو میں دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی سخت
Oct 10, 2012