اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ایوان بالا میں آمد پر ارکان پارلیمنٹ نے بھرپور استقبال کیا گیا۔ ارکان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہفتے میں کم از کم ایک دن ایوان میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ارکان اپنے اپنے مسائل ان کے سامنے رکھ سکیں۔ بلوچستان کے سینیٹروں نے مطالبہ کیا کہ 18ویں ترمیم کے تحت وزیراعظم اور کابینہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو جوابدہ ہیں، وزیراعظم خضدار میں امن و امان کی صورتحال کو معمول پر لانے اور میرانی ڈیم کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کریں۔ مسلم لیگ فنکشنل نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سینٹ میں وزیراعظم وقفہ سوالات کا اجرا کروائیں، (ق) لیگ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ایوان کو یقین دہانی کروائیں کہ اوگرا من مانی نہیں کرے گی۔
وزیراعظم ہفتے میں ایک بار سینٹ میں حاضری یقینی بنائیں: ارکان ایوان بالا
Oct 10, 2012