ملالہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: شاہ محمود، ملزموں کو بے نقاب کیا جائے: حافظ حسین

لاہور (وقت نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقت نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فہد حسین میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد اور تجزیہ کار عرفان صدیقی نے بھی شرکت کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ڈرونز کیخلاف مسلسل آواز اٹھائی ہے۔ ہم 20 اکتوبر کو ڈرونز متاثرین کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے اور 26 اکتوبر کو اقوام متحدہ میں بھی اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کو جس نے مارا حکومت کا کام ہے کہ اسے فوراً بے نقاب کرے۔ تحریک انصاف کے وزیرستان مارچ سے تو ابھی یہ واضح ہی نہیں ہوا کہ یہ مزید ڈرون حملوں کا جواز بنے گا یا ختم کروائیں گے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی ادارے پر حملہ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری پر حملہ ہے۔ تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہئے، وزیرستان یا نیویارک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...