وزےراعظم اےوان بالا مےں پہلی بار پوری آب و تاب سے جلوہ گر ہوئے تھے

منگل کو قومی اسمبلی اور سےنٹ کے اجلاس ہوئے۔ اگرچہ منگل کو قومی اسمبلی مےں پرائےوےٹ ممبرز ڈے تھا لےکن ارکان کی پرائےوےٹ ممبرز ڈے مےں عدم دلچسپی کا ےہ عالم تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے ڈےڑھ گھنٹہ تاخےر سے شروع ہوا۔ اہم بات ےہ ہے وزےراعظم راجہ پروےز اشرف اور چوہدری نثار علی نے شرکت نہےں کی، وزےراعظم پوری آب و تاب سے اےوان بالا مےں جلوہ گر ہوئے۔ حےران کن بات ےہ قومی اسمبلی کا37 نکاتی اےجنڈا ٹےک اپ نہےں کےا گےا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس نشستند، گفتنند اور برخواستند تک ہی محدود رہا۔ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پہلی بار ایوان بالا میں آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا ڈیسک بجا کر خیرمقدم کیا۔ چیف وہپ اسلام الدین شیخ نے وزیراعظم کو ہر سیشن میں کم از کم ایک دن ضرور اجلاس میں آنے کا مشورہ دےا ہے۔

ای پیپر دی نیشن