لاہور (سپورٹس رپورٹر) حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل مقابلہ کے جوڑوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دنگل کا ٹائٹل مقابلہ شیر لاہور محمد علی پہلوان اور رستم کامونکی بادشاہ پہلوان کے درمیان ہوگا۔ اس بات کا اعلان کنوینئر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد نے اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو منعقد ہونے والے دنگل مقابلہ میں مجموعی طور پر 15 مقابلے ہونگے۔ دیگر مقابلوں میں نومی پہلوان کا مقابلہ ٹینڈا پہلوان سے، ماما پہلوان کا مقابلہ خرم پہلوان سے، اظہر پٹھان پہلوان کا مقابلہ گونگا پہلوان سے ہوگا۔