لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کی رواں سال تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان نے فیڈریشن کو سپیشل گرانٹ جاری کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن آج اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے خصوصی ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان ہاکی ٹیم نے تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹس جن میں چیمپئنز ٹرافی، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ان ڈور ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹس میں شرکت کرنی ہے جس کے لئے فیڈریشن کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔