لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اور سید منور حسن کے بغیر مذہبی جماعتوں کے کسی بھی انتخابی اتحاد کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔ عاصم مخدوم نے کہا کہ پچھلے پانچ سالہ دور اقتدار میں ایم ایم اے نے نفاذ شریعت کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ قائد جمعیت مولانا سمیع الحق نے دفاع پاکستان کے پلیٹ فارم پر ملک کی تمام جماعتوں اور تمام مسالک اور مذاہب کے نمائندوں کو اکٹھا کیا، اب بھی انشاءاللہ وہی دینی جماعتوں کا ایک بڑا اتحاد قائم کریں گے۔ دریں اثناءامیر العظیم نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایم ایم اے کی بحالی کے اعلان کو انجن کے بغیر ٹرین کی بحالی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے بغیر کیا ایم ایم اے بھٹک تو سکتا ہے منزل نہیں پا سکتا۔