فرانس: امریکہ کے دو سائنسدانوں نے کوانٹم فزکس میں خدمات پر نوبل انعام جیت لیا

سٹاک ہوم (اے ایف پی + آن لائن) فرانس کے سرگئے ہروشے اور امریکہ کے ڈیوڈ وائن لینڈ نے کوانٹم فزکس میں خدمات کے اعتراف میں نوبل انعام جیت لیا ہے ان کے کام سے ایک روز انقلابی کمپیوٹرز کی راہ ہموار ہو گی۔ نوبل فزکس جیوری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ دونوں کو انفرادی طور پر کوانٹم سسٹمز کے پیمائشی اور آزمائشی آپٹیکل تجربات پر نوازا گیا ہے۔ ان کے کام سے اس شعبے میں ایک ایسی تحقیق کی راہ ہموار ہوئی ہے جو کہ کوانٹم فزکس کی بنیاد پر نئی قسم کے سپر فاسٹ کمپیوٹرز تیار کرنے کی طرف پہلا قدم ہو گا۔ انہوں نے انتہائی قیمتی گھڑیاں بھی تیار کی ہےں جو کہ مستقبل میں نئے معیاری وقت کے لئے کارآمد ہو سکتی ہیں۔ 68 سالہ ہروشے کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے لئے انتہائی خوشی کی علامت ہے۔

ای پیپر دی نیشن