انٹرمیڈیٹ نتائج کے خلاف احتجاج کا ڈراپ سین، ”اکیڈمی مافیا“ ذمہ دار نکلا

لاہور (اویس قریشی سے) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے رزلٹ میں چند سو طلبہ کے متنازعہ رزلٹ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ بورڈ حکام اور حکومت کی ایک ایجنسی نے تحقیقات کی روشنی میں لاہور میں قائم درجنوں بااثر پرائیویٹ اکیڈمیوں کو سارے ڈرامہ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق سیکریسی برانچ کے حکام اور شعبہ امتحانات کے حکام نے متاثر والدین کو فرداً فرداً بلوا کر بچوں کی امتحان میں غیر حاضری کے دستاویزی ثبوت فراہم کر دئیے۔ بورڈ کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹیوشن اکیڈمیاں جو مافیا بن چکی ہیں کی انتظامیہ نے امیدواروں کو ذاتی ٹرانسپورٹ پر بورڈ کے آفس لے جا کر احتجاج کروایا۔ بورڈ کے ذمہ دار حکام کا کہنا تھا کہ کم نمبر آنے پر ہزاروں ٹیوشن فیس لینے والی اکیڈمیوں نے سارے سسٹم کو ہی مورد الزام ٹھہرایا اور غلط بیانی سے والدین کو بھی بغیر تحقیق کے صرف احتجاج پر اکسایا۔ اس حوالے سے لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ ورک نے نوائے وقت کو بتایا کہ ہم نے محکمہ تعلیم اور پنجاب حکومت کو اس سارے ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ٹیوشن اکیڈمیوں کے مافیا کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...