دہشت گردی کے تازہ واقعے میں شیرشاہ کے علاقے شاہین ہوٹل میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزمان گارڈن کے علاقے کشتی چوک کے قریب نوجوان کی بوری بندلاش پھینک کرفرارہوگئے جسے تشدد کے بعد گلے میں رسی کا پھندا ڈال کرہلاک کیا گیا تھانیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود سیکٹر فائیو ایم میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزمان نے شہزاد نامی شخص کو قتل کردیا۔ پاک کالونی تھانے کی حدود میوہ شاہ قبرستان سے دو نوجوانوں کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا کھارادر کامل گلی میں فائرنگ کے نتیجے میں سولہ سالہ سلمان ہلاک ہوگیا کھارادر میں کاغذی بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن احمد ہلاک ہوگیا صدر پارکنگ پلازہ کے نزدیک فائرنگ سے جہانگیر نامی شخص ہلاک ہوا جبکہ اورنگی ٹاون میں دکان پر فائرنگ سے اکرم نامی شخص ہلاک جبکہ کامران اور ضیاالدین زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
کراچی میں دہشت گردی جاری۔ گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Oct 10, 2012 | 13:37