زیارت ۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولوی فتح محمد جاں بحق

زیارت (آئی ایف پی + این این آئی) زیارت کے علاقے سنجاوی میں نامعلوم افراد نے جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولوی فتح محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے حجرے میں گھس کر مولوی فتح محمد پر گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد مولوی فتح محمد کے گھر کے پاس جمع ہوگئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی گرفتاری کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دریں اثناء اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع، ارکان صوبائی اسمبلی حاجی گل محمددمڑ، مفتی گلاب اور حاجی عبدالمالک نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت قیام امن میں ناکام رہی، ہر طرف قاتلوں، اغواء کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...