اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عملدرآمد مؤخر کرنا شرعاً غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعزیری معاملات میں سزا پر پابندی الگ معاملہ ہے۔ حدود و قصاص کے معاملات میں سزائے موت پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔