پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس میچ میں 317 رنز پر آﺅٹ‘ یونس خان کی سنچری

پاکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس میچ میں 317 رنز پر آﺅٹ‘ یونس خان کی سنچری

Oct 10, 2013

ابوظہبی+شارجہ (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے خلاف 2 روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 317 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ یونس خان نے سنچری سکور کی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی وکٹ صرف 7کے مجموعی سکور پر گر گئی۔ خرم منظور 2 بار بلے بازی کرنے کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ وہ ایک اور 28 رنز بنا سکے۔ عدنان اکمل نے 71، کپتان مصباح الحق 27، عبدالرحمن 52، سعید اجمل 11، جنید خان صفر، ذوالفقار بابر 10، راحت علی صفر، محمد عرفان صفر رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس 103 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پریکٹس میچ میں پاکستان اے ٹیم کے بلے بازوں کا بھرپور جواب دیدیا۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے روز 8 وکٹوںپر 354 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ڈومینی 49 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ پلیسس 34 اور پیٹرسن 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فلینڈر 4 رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ احسان عادل، عمران خان، اعزاز چیمہ، عثمان قادر اور صہیب مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی اوپنرز نے سنچری پارٹنرشپ بنا ئی ۔ شان مسعود 50، اظہر علی 54 رنز بنا کر ریٹائرڈ آ¶ٹ ہوئے۔ احمد شہزاد 66، فیصل اقبال 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق 32 اور کپتان عمر امین 10 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ مورنے مورکل اور پیٹرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں