جھنگ ( نامہ نگار) تھانہ مسن اور چنڈ پل کے سیلاب متاثرین کا امداد نہ ملنے پر چنڈ پل اور سرگودھا روڈ بائی پاس بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مہر ظفر اللہ بھروانہ کی زیر قیادت دادو آنہ، محرم سیال ، پیر بہلول ، چک جلا ل دین ، ٹھٹھہ ملاح دا، بستی اوڈاں والی ، بستی لوہے والی اور گرد و نواح کے سیلاب متاثرین نے عید گزرنے کے باوجود 25 ہزار روپے امداد نہ ملنے کے خلاف شدید احتجا ج کیا اور2 گھنٹے تک 300 کے قریب سیلاب متاثرین نے سڑک بلاک رکھی اور مطالبہ کیا ہے علاقہ پٹواری کو معطل کیا جائے کیونکہ اس نے ہمارا نام لسٹ میں درج تو لیکن ہمیں امداد نہیں ملی۔ دوسری طرف ضلع جھنگ کے تمام پٹواری 5 روز سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں اور انہوں نے اپنے معطل پٹواریوں کی بحالی تک یہ ہڑتال جاری رکھنا کا عہد کیا ہے۔ احتجاج اور سڑک بلاک کی وجہ سے 1122 کو ایمرجنسی مریضوں کو لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعدازاں متاثرین نے احتجاج 2 گھنٹے بعد ختم کیا۔
جھنگ: 25 ہزار روپے امداد نہ ملنے پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کا مظاہرہ
Oct 10, 2014