پشاور ایئرپورٹ پر غیرملکی نائٹ فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند

پشاور (ثنا نیوز) سول ایوی ایشن نے باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر رات کے لیے غیرملکی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن ایئر مارشل (ر) محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ باچا خان ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازوں کا نائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ سے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کے دیگر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے باچا خان ایئرپورٹ کو منتقل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 6 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی ہے جس سے ایئرپورٹ پر سکینرز اور جدید آلات نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ ریڈار کمیونی کیشن اور ٹریفک کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف اہلکاروں کو جدید ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
پشاور ایئرپورٹ بند

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...