آئیسکو نے بجلی کا بل جمع نہ کرانے پر آج عمران کاکنکشن کاٹنے کی تیاریاں مکمل کرلیں

 اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو)  نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے اپنی  بنی گالہ  کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل سول نافرمانی کی تحریک کے تحت   جمع نہ کرانے پر (آج) جمعہ کو کنکشن منقطع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں‘  تحریک انصاف کے کارکنوں کی کسی ممکنہ مزاحمت کے پیش نظر  اسلام آباد پولیس کی مدد بھی حاصل  کرنے کا فیصلہ ۔ جمعرات کو  پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی  نے کہا کہ  آئیسکو حکام نے عمران خان کی طرف سے بنی گالہ کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل جمع نہ کرانے پر  دس دن تک نوٹس جاری کیا تھا جس کی معیاد 9اکتوبر کو ختم ہوجائے گی اور 10اکتوبر  کو بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا آئیسکو حکام  نے قانون کے مطابق اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں   انہوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان نے خود اپنے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے اس لئے ہمیں امید ہے کہ وہ  بجلی  کاٹے جانے کے دوران کوئی مزاحمت نہیں کرینگے لیکن اگر ان کی طرف سے کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے  گا ،ضرورت پڑنے پر آئیسکو کا عملہ اپنی سکیورٹی کے لئے  اسلام آباد پولیس سے مدد حاصل کرسکتاہے۔
کنکشن / تیاریاں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...