لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے لئے 10 لاکھ روپے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میاں پرویز بھنڈارہ نے گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پنجاب ٹیم کا اعلان اگلے دو روز تک کر دیا جائے گا۔