لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے ترجمان محمد یحیٰی مجاہد کی والدہ طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔ نماز جنازہ جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے پڑھائی جس میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی، زونل و ضلعی ذمہ داران سمیت ہزاروں کارکنان، سینئر صحافیوں، دانشوروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی عمر ستر برس سے زائد تھی۔ پسماندگان میں انہوں نے دو بیٹے اور چار بیٹیاں حیات چھوڑی ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کو مرکز طیبہ لیجایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد نے پڑھائی اور بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔