عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ، 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

لاہور (کامرس رپورٹر+ نامہ نگاران) ملک میں عید کی چھٹیوں کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ہے جسے پورا کرنے کے لئے لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ بڑے شہروں میں گزشتہ روز 4 سے 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ دوسری جانب انڈسٹری اور کمرشل صارفین کے لئے بھی لوڈ شیڈنگ میں مقررہ شیڈول کے مقابلہ میں اضافہ ہی رہا۔ کمرشل صارفین کے لئے چودہ گھٹنے اور انڈسٹری کے لئے بارہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 17470 میگاواٹ جبکہ پیداوار 11830 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5640 میگاواٹ کا فرق رہا۔ سوہدرہ سے نامہ نگار کے مطابق شدید ترین لوڈ شیڈنگ سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں اور سراپا احتجاج بنے رہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت رہی۔ کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق عید الاضحی کے روز سے اب تک کمالیہ کی بیشتر آبادی میں سوئی گیس کی فراہمی معطل رہی اور چولہے ٹھنڈے رہے جس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ خواتین اور بچوں نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...