شیخوپورہ اور فیصل آباد میں معذور معمر سمیت 3 خواتین سے زیادتی

شیخوپورہ + فیصل آباد (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ اور فیصل آباد میں معذور، معمر سمیت 3 خواتین سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں تھانہ خانقاہ ڈوگراںکے علاقہ گائوں مانگٹ میں دو اوباش نوجوانوں نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر ایک معذور معمر خاتون جنت بی بی کے گھر زبردستی داخل ہو کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کر ڈالی۔ ملزمان مقصود اور پرویز نے بستر مرگ پر پڑی 65 سالہ معمر خاتون کے گھر داخل ہو گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس کے شور کرنے پر ملزمان جوتے چھوڑ کر فرار ہو گئے بعدازاں گائوں کے ایک بااثر شخص ماسٹر عاشق علی نے معاملے کو پنچائتی طور پر حل کرنے کیلئے ملزمان کی طرف سے ایک لاکھ روپے معمر خاتون کو دینے کی کوششیں شروع کر دیں۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ خانقاہ ڈوگراں رب نواز نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے کہا اگر متاثرہ فریق کی طرف سے درخواست تھانہ میں دی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی پولیس کو مقدمہ درج کرواتے عبدالستار نے بتایا عدنان کے گھر میں میری بیٹی عروشہ عصمت ملازمت کرتی تھی جس کو عدنان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ سرگودھا روڈ تاج کالونی کی صبا خادم نے مقدمہ درج کرواتے بتایا نسیم بی بی نے دھوکے سے گھر بلا لیا اور 2 افراد نے زبردستی زیادتی کی۔
زیادتی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...