اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت خزانہ نے کھاد فیکٹریوں کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیر خزانہ نے وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ پاور سیکٹر کے بجائے فرٹیلائزر سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کی جائے، تاہم گھریلو صارفین سب سے پہلے ترجیح ہیںِ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک خرید سیزن میں فصلوں کی بوائی کے لئے کھاد کی قلت کا سامنا ہے، جس کے لئے متعلقہ وزارتوں کے اجلاس میں طلب پوری کرنے کے لئے کھاد کی درآمد کی تجویز پیش کی گئی، جسے وزارت خزانہ نے فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مسترد کر دیا، وزیر خزانہ کا کہنا ہے کھاد درآمد کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس فراہم کر کے پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔
گیس / یقینی
وفاقی وزارت خزانہ کی کھاد فیکٹریوں کوگیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
Oct 10, 2014