گورنر پنجاب نے صوبائی ہائر ایجوکیشن کمشنکے قیام کیلئے آرڈیننس کی منظوری دیدی

اسلام آباد/لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب نے صوبائی ہائر ایجوکیشن کمشن کے قیام کے لئے آرڈیننس کی منظوری دیدی ‘ آرڈیننس کے اجراء سے سندھ کے بعد  پنجاب میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمشن کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق 18ویں ترمیم کے تناظرمیں مشترکہ مفادات کی کونسل کی اٹھائیس اپریل 2011ء کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نئے این ایف سی ایوارڈ تک وفاقی حکومت صوبائی جامعات کی فنڈنگ کی ذمہ دار ہوگی جس کے بعد فنڈنگ کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومتوں کو منتقل کر دی جائیگی ۔واضح رہے کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمشن کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فروری 2013ء میں کیا تھا اس سلسلہ میں مارچ2014ء میں ایک قومی کانفرنس ،لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں ماہرین تعلیم اور وائس چانسلر ز نے مشاورت کے ساتھ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن کے فروغ کیلئے ایک روڈ میپ بھی تیار کیا تھا ،روڈ میپ کے تحت تجویز پیش کی گئی تھی کہ پنجاب میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمشن کا قیام ایک خود مختار ادارے کے طور پر عمل میں لایا جائے جو کہ براہ راست وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر نگرانی کام کریں۔  اس روڈ میپ کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تجویز پر گذشتہ دنوں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن کے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ہیں۔ دریں اثناء  فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وحید چوہدری اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کلیم اللہ کا پنجاب حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم  کرتے ہوئے  حکومت پنجاب کو اس پر  مبارک باد  دیتے ہوئے  امید کا اظہار کیا ہے کہ صوبائی ایچ ای سی کے قیام سے صوبے میں یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے۔
ہائرایجوکیشن/آرڈیننس 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...