لاہور (خصوصی نامہ نگار) واسا حکام کی نا اہلی کے باعث شہریوں کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہونے والے لگا، وزیراعظم کے انتخابی حلقہ شیش محل پارک شاہ جہان روڈ، موہنی روڈ اوریونین کونسل والی گلی پر گٹرکی بندش کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی ایک ماہ سے زائد کھڑا ہے جو مکینوں کے لئے وبال جان گیا۔علاقہ مین سڑک اور مختلف ملحقہ گلیاںگندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے جوہڑ کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔ شہریوں نے الزام عاید ہے کہ متعلق ایس ڈو او متعدد بار گٹر کی بندش کی شکایت کی لیکن بار ہا شکایات درج کرانے کے باوجود واسا حکام نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔