’’این اے 122، پیسے کا بے دریغ استعمال، حقیقی مسائل پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں‘‘

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی طالبات نے کہاہے کہ حلقہ این اے 122کی الیکشن مہم میں پیسے کابے دریغ استعمال ہورہاہے ، ایک حلقے کے الیکشن کو’’ ملکی ‘‘ سطح کاانتخاب قراردے کر اعلیٰ سطحی قیادتیں میدان میں ہیں مگر کوئی اس حلقے کے ووٹرزکے حقیقی مسائل پربات کرنے کوتیارنہیں۔ گزشت روزنوائے وقت سے گفتگومیں لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات ثمرہ یوسف اور طیبہ شفیق نے کہاکہ ہرطرف بینروںکی بھرمار ہے دن رات جلسے اور کارنر میٹنگزجاری ہیں ڈورٹوڈور کیمپین کے دوران سوئے ہوئے ووٹرزکوجگاکر ووٹ دینے کی اپیلیںکی جاتی ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی طالبات نمرہ احسان اور شاہانہ رضوی نے کہاکہ الیکشن کمیشن دونوں پارٹیوںکے انتخابی اخراجات کانوٹس لے۔ ایجوکیشن یونیورسٹی کی طالبات سدرہ شوکت اور نادیہ اظہار نے کہا کہ دونوںپارٹیاں اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کرسکیں کس منہ سے عوام کے پاس جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن