لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ووٹ عوام کے پاس ’’قومی امانت‘‘ ہے، اہل لوگوں کودیا جائے۔ عوام ضمنی انتخابات میں ووٹ امانت، صداقت، عدالت، شرافت جیسے اوصاف کے حامل امیدواروں کو دیں۔ ملکی ترقی وخوشحالی اوراستحکام کے کام کرنے والے ہی عوام کے ووٹوں کے صحیح حقدار ہیں۔