جنرل راحیل شریف کے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں : جنرل کیمبل

Oct 10, 2015

واشنگٹن (آن لائن) امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے انتہا پسندی کے خاتمے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ امریکی سینٹ میں خطاب کی مزید تفصیل کے مطابق افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مخلص ہیں۔ جنرل راحیل شریف داعش کو پاکستان کے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں داعش کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ جنرل راحیل شریف سے ہفتے میں ایک بار ضرور بات کرتے ہیں اور ان کے افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ان سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔ طالبان رہنما ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان میں اس وقت قیادت کا بحران ہے لہذا افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔
جنرل کیمبل

مزیدخبریں