بیجنگ (اے پی پی) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور انکی جوڑی دار سوئس مارٹینا ہنگس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چائنہ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور ہنگس نے سیمی فائنل میں چین کی یافان وانگ اور انکی ہم وطن لیانگ چن پر مشتمل چینی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔