نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ فیصل آباد میں شروع

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمےٹی کے زےراہتمام 5روزہ 14وےں نےشنل ویمن باسکٹ بال چےمپئن شپ گورنمنٹ اسلامےہ کالج برائے خواتےن عےد گاہ روڈ مےں شروع ہوگئی جس مےں ملک بھر سے 9ٹےمےں حصہ لے رہی ہےں ۔ڈی سی اونورالامےن مےنگل نے باسکٹ بال کو ہوا مےں اچھال کر چےمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کےا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفےسر چوہدری طارق نذےر،آرگنائزنگ سےکرٹری زبےر بٹ،پرنسپل کالج فرےحہ انجم،آفےشلزاورخواتےن شائقےن کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔افتتاحی مےچ پاکستان آرمی اورہائر اےجوکےشن کمشن کے مابےن کھےلا گےا جو اےچ ای سی نے 38کے مقابلے مےں 41گولز سے جےت لےا جبکہ دوسرا مےچ فےصل آباد اورپشاور کی ٹےموں کے درمےان ہوا جس مےں فےصل آباد نے 38-8کے واضح فرق سے کامےابی حاصل کی۔چےمپئن شپ مےں فےصل آباد،لاہور،اسلام آباد،کراچی، پاکستان آرمی،پاکستان رےلوے،ہائر اےجوکےشن کمشن،پشاور اور واپڈا کی ٹےموں کے مابےن مقابلے ہونگے۔افتتاحی مےچ سے قبل ڈی سی اونورالامےن مےنگل کا ٹےموں سے تعارف کراےا گےا۔ڈی سی او نے پہلی تےن پوزےشنز حاصل کرنے والی ٹےموں کے لئے انعامی رقم بڑھا کر 3لاکھ،2لاکھ اور اےک لاکھ روپے کرنے کا اعلان کےا جبکہ چےمپئن شپ مےں سب سے زےادہ گول کرنےو الی پلےئرکو اےک لاکھ روپے اورآفےشلزکو بھی نقد انعامات دئےے جائےں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...