پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا

Oct 10, 2015

ابوظہبی (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ان دنوں یو اے ای میں موجود ہیں جہاں وہ ٹور میچز کے علاوہ تین ٹیسٹ ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلیں گی۔ انگلش ٹیم ایلسٹرکک کی قیادت میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 22 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ یکم نومبر شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 13 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 20 نومبر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 30 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں