لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) چھٹی عامر کیبلز ٹی 20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر ہوگیا۔ آغاز محمد اکبر نے تلاوت قرآن کریم فرقان حمید سے کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اور انہوں نے فیتہ کاٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ فضاءمیں رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے۔ اس موقع پر سی ای او عامر کیبلز / چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ، محمد سلمان خان، رضوان نثار، ارشد محمود، ساجد انور، عزیز الرحمن، شاہد قرمانی، قنبر علی شاہ اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ عامر کیبلز اور ٹیکسٹائل ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا۔ عامر کیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 171رنز بنائے۔ جمشید سلمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85، محمد عارف 14 اوراکبر علی نے 28 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ ٹیکسٹائل ٹائیگرز کی طرف سے کمال غنی نے 3/27، مجاہد جمشید 3/36 اور خالد حبیب نے 1/24 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ٹیکسٹائل ٹائیگرز مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بناسکی۔ کمال غنی نے 53، کفایت حسین 30 اور خالد حبیب نے 25 رنز بنائے۔ اکبر علی نے 3/21، ریحان رﺅف 2/22 اور امتیاز تارڑ نے 1/8 وکٹ حاصل کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر حسین، جاوید اشرف امپائر جبکہ قاسم شفیق سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر محمد سلمان خان نے جمشید سلمان کو مین آف دی میچ کا انعام دیا عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔ دریں اثنائدوسرے میچ میں شاہ جمال گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ عظیم اسلم نے 40، محمود احمد 34 اور ناصر ظہور نے 20رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ ترک پلاسٹ نے 16.5 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر سکور پورا کرلیا۔ حماد مقبول نے 41 اور دستگیر بٹ نے 89رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔