قومی ہاکی ٹیم جلد وننگ ٹریک پر آجائے گی: شہباز سنیئر

Oct 10, 2015

اسلام آباد(اے پی پی) سابق اولمپئن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) شہباز احمد سنیئر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں قومی ٹیم دوبارہ وننگ ٹریک پر آجائے گی۔ گزشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ہماری ہاکی تعمیر نو کے مرحلے سے گزر رہی اور میرے خیال میں اسے دوبارہ وننگ ٹریک پر آنے میں دو سے تین سال لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہاکی کے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارا فوکس نوجوان کھلاڑیوں پر ہے اور ہم ایک مضبوط جونیئر ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں اور پاکستان ایک بار پھر ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز سنیئر نے کہا کہ سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے تاہم اس مرحلے میں ٹیم سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جاسکتیں۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز (کل) اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا۔

مزیدخبریں