سیپ بلیٹر معطلی کے خلاف اپیل کریں گے

لندن (بی بی سی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے معطل شدہ صدر سیپ بلیٹر فیفا کی گورننگ باڈی کی جانب سے خود پر عائد 90روزہ معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے جا رہے ہیں۔ 79سالہ بلیٹر کو سیکرٹری جنرل ژیروم والک اور نائب صدر مائیکل پلاٹینی کے ہمراہ فیفا کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے جمعرات کو 90 دن کے لئے عہدے سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ معطل ہونیوالے تینوں عہدیداروں نے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو مسترد کیا جبکہ پلاٹینی نے معطلی کے خلاف ”اپیل صحیح وقت اور صحیح طریقے سے کرنے کا کہا ہے“ سیپ بلیٹر کے دوست اور مشیر کلاس سٹوہکلر کا کہنا ہے کہ ”بلیٹر پہلے ہی فیفا کی اپیل کمیٹی میں اپیل کر چکے ہیں وہ اپنے عہدے کا دفاع کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ بے گناہ ثابت ہو جائیں گے۔“ دریں اثناءفیفا نے بلیٹر کی معطلی کے عرصے کیلئے تنظیم کی سربراہی افریقہ فٹبال کنفیڈریشن کے سربراہ عیسیٰ حیاتو کو سونپ دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...