سلیکٹرز دھونی کی بحیثیت کپتان ٹیم میں شمولیت پر نظرثانی کریں: اجیت اگرکر

ممبئی(آن لائن)سابق ہندوستانی فاسٹ باو¿لر اجیت اگرکر نے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی کی بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے سلیکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ٹیم میں کردار کا از سرنو جائزہ لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو دھونی کے ٹیم میں بحیثیت کپتان نہیں بلکہ بحیثیت کھلاڑی کردارپر غور کرنا ہو گا کہ وہ کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ دھونی کو قیادت سے ہٹانے کی بات کی گئی ہو بلکہ اس سے قبل ورلڈ کپ 2015 میں کے سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد دھونی کا قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا.اگرکر نے کہا کہ دھونی ہندوستان کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں لیکن ہم انہیں پر بوجھ بنتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے، ہم چاہتے وہ زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں۔ انہیں بار بار ناکامیوں کے باوجود صرف اس بنیاد پر ٹیم میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا کہ ماضی میں وہ ٹیم کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیتے رہے ہیں۔سابق فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ اس موقع پر سلیکٹرز کو جنوبی افریقہ سے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو کپتان مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...