غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب ہونیوالے دھماکوں میں تیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق دھماکے خودکش ہوسکتے ہیں۔ دھماکے ترک فوج اور کرد باغیوں کے درمیان جنوبی مشرقی علاقےمیں جاری لڑائی کیخلاف ہونیوالےمارچ سے قبل ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطاب ابھی کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔