لورالائی میں ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام ستاون ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں چوہدرنثار نے بتایا کہ ایف سی کی چھ کمپنیوں کے تین ہزار چھ سو اسی جوان پاس آؤٹ ہورہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ خطہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے اس لئے کئی طاقتوں کی نظریں بلوچستان پرہیں۔ بلوچستان کو مزید محفوظ بنا کر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ بلوچستان میں فساد کرنیوالوں کے پیچھے پاکستان کے دشمن ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے لوگوں کواپنے مقاصد کی خاطراستعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان کے تمام علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیں گے۔