لاہور+فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں سے 24 لاکھ کا مال لوٹ لیا جبکہ چور مختلف مقامات سے 7گاڑیاں اور 11 موٹرسائیکل لے گئے، تفصیلا ت کے مطابق ڈاکوؤں نے فیصل ٹائون میں منیر کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 11 لاکھ ،گلشن اقبال میں ذوالفقار کے گھر سے 6لاکھنقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، مسلم ٹائون میں محبوب اور اس کی فیملی سے ساڑھے 5 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،لیاقت آباد میں مظہر سے ایک لاکھ 65ہزار،نشتر کالونی میں خالد سے 82ہزاراور موبائل فون،ٹائون شپ میں اسلام سے40ہزار اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں ثاقب سے 30ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا ۔چوروں نے ستو کتلہ پی آئی اے گو ل چکر کے قریب سے نو شین، جو ہر ٹائون سے اشفاق ،ستو کتلہ پنجاب ہا ؤسنگ سوسا ئٹی سے تنویر ،سبزہ زار سے شہزاد، ڈیفنس اے سے اکرم ، شا د باغ نیواں محلہ سے عارف، اقبال ٹاؤن پی ٹی سی ایل آفس کے با ہر سے محمد علی کی گا ڑیاں جبکہ مو چی گیٹ شا ہ عالم مارکیٹ سے شہباز، اسلام پورہ پیپل ہاؤس سے عرفان، راوی روڈ شیخ ٹکیاں والا کی دکان سے عرفان، مغلپورہ رام گڑھ سے بشا رت، سول لائن سے طا ہر، اقبال ٹاؤن ہما بلاک سے غلام صادق ، خیبر بلاک سے قاسم، گلشن راوی توحید پارک سے سلطان، نواب ٹاون لا ہور یو نیورسٹی سے رفیق، جناح ہسپتال سے احسن، نشتر کا لونی سے عادل کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی ہیں۔ ادھر فیروز والا میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر چار افراد نے 4 موٹرسائیکلیں، نقدی اور موبائل چھین لئے، مزاحمت پر ڈاکوئوں نے نوجوان عنصر محمود پر تشدد کر کے زخمی کر دیا اور 20 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، ریان پور میں ڈاکوئوں نے محمد عقیل سے موٹرسائیکل اور نقد رقم چھین لی، مبارک آباد میں سرور کی کار چوری ہو گئی، مریدکے میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر کیری ڈبہ میں سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔
ڈاکوئوں نے شہریوں سے 24لاکھ کامال لوٹ لیا، 7گاڑیاں، 11موٹرسائیکل چوری
Oct 10, 2016