بعض ارکان پارلیمنٹ کا 2013ءمیں ممبرشپ پر دوہری شہریت کو ترجیح دینے کا انکشاف

اسلام آباد (قاضی بلال/ خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن کی عام انتخابات دوہزار تیرہ کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بعض اراکین پارلیمنٹ نے دوہری شہریت کو قومی اسمبلی یا سینٹ کی ممبرشپ پر فوقیت دی۔ سب سے زیادہ استعفے ایم کیو ایم سے آئے، بلوچستان سے کوئی بھی اسمبلی ممبر دوہری شہریت نہیں رکھتا تھا۔ کے پی کے صرف ایک ممبر تھا جس نے الیکشن کمشن میں جواب ہی داخل نہیں کیا۔ 2013ءکے عام انتخابات میں ایسے اراکین سے استعفیٰ مانگا گیا تھا جو دوہری شہریت کے حامل تھے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں کافی عرصہ کیس چلا تھا جسکے بعد کافی سارے لوگ استعفیٰ دیکر چلے گئے اور کچھ نے اپنے جوابات الیکشن کمشن میں داخل کرائے تھے ۔ عام انتخابات 2013ءکی الیکشن کمشن کی رپورٹ کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم و سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج خاص سینیٹرڈاکٹر عاصم حسین بھی دوہری شہریت رکھتے تھے۔
رپورٹ/ دوہری شہریت

ای پیپر دی نیشن