لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی بشیر احمد نے میانمار میں مکسڈ مارشل آرٹس ون چیمپئن شپ میں مصری حریف کو شکست دیدی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھیل کے آغاز میں مصر کے محمود محمد کا پلڑا بھاری رہا لیکن پاکستانی کھلاڑی بشیر احمد نے ہمت نہ ہاری اور کھیل میں واپس آتے ہوئے مارشل آرٹس کا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔