ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی تاہم مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے

Oct 10, 2016 | 14:05

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی. سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے جوہرآباد میں چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز تربت ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں پارہ بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت اکتالیس، لسبیلہ، پسنی اور حیدرآباد میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

مزیدخبریں