سعودی عرب نے یمن سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضاءمیں ہی تباہ کردئیے

 یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاءمیں تباہ کردیا گیا۔ سعودی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا دونوں میزائلوں کا ہدف سعودی عرب کا طائف شہرتھا، سعودی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں میزائلوں کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کر کے دہشت گردی کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دوسری جانب لبنانی حزب اللہ کے سربراہ رہنما حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ نمازجنازہ پر سعودی فضائی حملے کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ سعودی عرب نے نماز جنازہ پر حملہ کرکے ظلم کیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یمن کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ لوگ کامیاب ہو ںگے۔ آپ لوگوں کے انقلابی خون کو خونی درندوں کی تلواروں پر فتح ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن