راولپنڈی ‘ ایف بلاک سیٹیلائٹ ٹاﺅن میں گندگی‘ بدبو سے بیمار یاں پھیلنے کا خدشہ

Oct 10, 2017

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) ایف بلاک سیٹیلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی میں گندگی اور نکاسی آب پوری گلی میں جگہ جگہ سے گٹر بند ہیں اور ابل رہے ہےں گٹر بند ہونے کی وجہ سے گھروں کے صحن تک میں جانا اور باہر نکلنا مشکل ہے بد بو کی وجہ سے پورے محلے میں ایک تعفن پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے پورے محلے کے باسیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے‘ ایف بلاک کی رہائشی حمنہ اسد نے کہا ہے کہ وہ ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی کی رہائشی ہیں اور ضلعی مئیر سردار نسیم اور دوسرے اعلیٰ حکام کی توجہ اس اہم مسئلہ پر مبذول کرنا چاہتی ہوں کہ ہمارے پورے محلے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں اور نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے سے پوری گلی میں جگہ جگہ گٹر بند ہیں اور ابل رہے ہےں گٹر بند ہونے کی وجہ سے گھروں کے صحن تک میں جانا اور باہر نکلنا مشکل ہے او ر بد بو کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔ حمنہ اسد کا کہنا تھا کہ پورے محلے میں ایک تعفن پھیلا ہوا ہے اور مچھروں کی بہتات ہے ایک جانب حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم چلا رہی ہے اور بے پناہ وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ہمارے علاقے میں ڈینگی مچھروں کی بہترین افزائش جاری ہے باقی بھی کئی قسم کے حشرات الارض اس گندگی کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں معمولی بارش ہو جا نے پر پانی سڑکوں پر کھڑا ہو جاتا ہے او رگلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں اور بارش کا پانی جب گٹروں کے ساتھ مل کر سڑکوں پر کھڑا ہو جاتا ہے تو سو طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اس راولپنڈی کے مئیر سردار نسیم اور دوسرے اعلیٰ حکام صورتحال کا سخت نوٹس لیکر خاکرو بوں کو روزانہ اپنی ڈیوٹی کا پابند بنائیں جس کے ذریعے صفائی کا نظام ٹھیک ہو سکتا ہے حکام بالا سے امید ہے کہ وہ اس پر غورکرےں گے اور مسئلے کے حل کےلئے عملی اور فوری قدم اٹھائیں گے ۔

مزیدخبریں