399ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں: الیکشن کمشن

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ 1174میں سے 399 ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، جبکہ 760ارکان نے جمع کرا دی ہیں، 15اکتوبر تک تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ جبکہ اے این پی وی سیاسی جماعت کی فہرست سے خارج ہو گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی فہرست سے اخراج کی درخواست پارٹی چیئر مین پرسن بیگم نسیم ولی نے کی عوامی نیشنل پارٹی ولی کا قیام 2015ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...