تحفظات مسترد، امریکہ کو سی پیک، ون بلیٹ ون، روڈ منصوبے کاخیر مقدم کرنا چاہئے: شہباز شریف

Oct 10, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کو سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ جیسے اقدامات مسترد کرنے کی بجائے ان کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔ مشترکہ خوشحالی کے اس منصوبے کے ذریعے 800ملین افراد کی غربت مٹائی جا سکتی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیمار ذہنیت کے حامل اس منصوبے کے بارے میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کے مشن پر گامزن ہےں۔ اس کے ذریعے وہ عالمی امن اور ترقی میں معاونت نہیں کر رہے۔ پورے جنوبی ایشیا کوغربت،عدم مساوات اور عدم ترقی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک خوشحالی کے مشترکہ ثمرات لئے انہی چیلنجز کا حل پیش کرتے ہیں اور ایسا منصوبہ جس کا مقصد عوام کو بااختیار اور خوشحال بنانا ہے۔ اس کے بارے میں شکوک وشہبات پیدا کرنے سے پرہیز لازم ہے۔ وزیراعلیٰ نے ون بیلٹ ون روڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ چین کے صدر حالیہ ون بیلٹ ون روڈ سمٹ میں یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ اس منصوبے کا مقصد کوئی جیو پولیٹیکل ایجنڈا نہیں بلکہ باہمی ہم آہنگی اور ربط باہم ہے۔ ون بیلٹ ون روڈجیسے منصوبے پر علیحدگی یا مخصوص ایجنڈا کا لیبل چسپاں کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے اور عالمی طاقت کو اس کے راستے میں حائل علاقائی تنازعات کو حل کرکے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ شہباز شریف نے امریکی وزیردفاع کے ون بیلٹ ون روڈ کے بارے میں تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین کے اس انتہائی قابل تحسین اقدام کا مقصدعلم،وسائل اور خوشحالی کو ایشیا، یورپ اور افریقہ کے 65ممالک میںبانٹنا ہے۔ منصوبے کی لانچنگ سے اب تک چین اور دوسرے ممالک کے درمیان 2014ءسے 2016ءتک تجارت کا حجم3کھرب ڈالر تک بڑھ چکا ہے اور ون بیلٹ ون روڈ ممالک میں چینی سرمایہ کاری کا حجم 50ارب ڈالر سے بھی بڑھ چکا ہے اور ون بیلٹ ون روڈمنصوبے کے تحت چین کی مجموعی سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ صرف چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کا حجم 60ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ اب ایک عالمی سچائی 100سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے درمیان مشترکہ تعاون سے زیر تکمیل ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل کی پاس کردہ قراردادیں اہمیت کی حامل ہیں اور اسی طرح ون بیلٹ ون روڈ سمٹ میں چینی صدر نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ یہ منصوبہ تمام ممالک کےلئے اوپن ہےں اور انہوں نے ایشیا، یورپ اور امریکہ سمیت تمام ممالک کو اس میں شمولیت کی دعوت دی کیونکہ تمام ممالک کی سربلندی کےلئے شروع کئے گئے اس منصوبے کو ہدف تنقید بنانے یا مسترد کرنے کی بجائے سراہنا چاہئے۔ پاکستان کے عوام اور تمام قومی مکاتب فکر کے لوگ کاپاکستان کی معیشت اور سیاسی نظام کے لئے سی پیک کے گیم چینجر ہونے پر بھرپور اتفاق ہے اور پوری قوم اتحاد کی طاقت کےساتھ منصوبے کی افادیت کے پیش نظرتمام تر سازشوں کو زائل کرنے کےلئے یکسو ہے۔شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کور کمانڈر لاہور کی حیثیت سے پاک فوج کیلئے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینے پر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہبازشریف نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے پر پےش رفت کا جائزہ لےا۔ وزےراعلیٰ نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کماہاںکادورہ کےا اور اےف ڈبلےو او کے ڈائرےکٹر جنرل، لےفٹےننٹ جنرل محمد افضل کے درمےان ملاقات ہوئی جبکہ وزےراعلیٰ نے کےمپ آفس مےں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کی لاگت سے عوام کو آمد و رفت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور عوام کو آمد و رفت کی خوب سے خوب تر سہولتیں دینے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ذہنی صحت کے لئے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی صحت کے عالمی دن کا مقصد عوام میں ذہنی مریضوں کے علاج اور ذہنی بیماریوں سے بچاﺅ کا شعور پیدا کرنا ہے۔

مزیدخبریں