اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔ تیکنیکی کمیٹی نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تقرری پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ جو تحریک انصاف نے نام تجویز کئے ان پر بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ معلوم نہیں کن مقاصد اور اہلیت کے معیار کے پیش نظر چیئرمین کی تقرری کی گئی۔ فیصلے کی درستگی یا غلطی نئے چیئرمین نیب کی کارکردگی سے ظاہر ہو گی۔ سپریم کورٹ ہی نہیں‘ پوری قوم ان کی کارکردگی کا جائزہ لے گی‘ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کا انسداد ناگزیر ہے۔
-چیئرمین نیب کے تقرر میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں: عمران کو بریفنگ
Oct 10, 2017