لیگی ارکان اسمبلی رانا حیات، اسد الرحمٰن میں تلخ کلامی :گتھم گتھا ہوئے، ٹی وی رپورٹ

Oct 10, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ذرائع کے مطابق پارلےمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر پارلےمنٹ کی لابی مےں قومی اسمبلی کی کابےنہ کی مجلس قائمہ رانا محمد حےات اور قومی اسمبلی کے رکن چوہدری اسد الرحمٰن کے درمےاں اس وقت تلخ کلامی ہو گئی جب اسد الرحمنٰ نے پارٹی مےں کچھ رےمارکس دےئے انہوں نے اسد الرحمنٰ سے کہا وہ اےسی بات کہنے سے اجتناب کرےں لےکن وہ اپنی بات پر بضد رہے جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے دو ارکان قومی اسمبلی آئی بی کے ارکان سے متعلق مبینہ خط کے حوالے سے گتھم گتھا ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں ارکان میں جھگڑا اور تلخ کلامی دہشت گردوں سے روابط کا طعنہ ملنے پر شروع ہوا۔ رکن اسمبلی رانا محمد حیات نے چودھری اسد الرحمٰن کو طعنہ دیا تھا۔ دونوں ارکان کے درمیان جھگڑا قومی اسمبلی کی لابی میں ہوا۔ 

مزیدخبریں