کراچی (نیوز رپورٹر) نئے سیکریٹری تعلیم اقبال درانی کو سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بناکرمنفی تاثر زائل کرنے کا ٹاسک مل گیاتاکہ طلبا کی انرولمنٹ بڑھ سکے۔ صو با ئی وزیر تعلیم نے و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں کا ر کر دگی نہ دکھا نے والے افسرا ن کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہے اور اسا تذہ کی حا ضری کو یقینی بنا نے کے لئے با ئیو میٹرک سسٹم کا دا ئرہ کار مزید اضلا ع میں پھیلا یا جا ئے گا۔یہ با ت انہوں نے نئے تعینا ت ہو نے والے سیکریٹری تعلیم اسکو لز اقبا ل درا نی سے اپنے دفتر میں ملا قا ت کے دورا ن کہی۔انہو ں نے سیکریٹری تعلیم سے کہا کہ وہ اسکو لز میں طلبا ء کی تعدا د میں اضا فے کے لئے اقدا ما ت کریں اور اسا تذہ کی یو سیز ،تعلقہ اور ضلع کی بنیا د پر تقرری کو یقینی بنا ئیں انہو ں نے مزید کہا کہ اسکو لز کی بجلی سے سو لر سسٹم پر منتقل کر نے کے عمل کو تیز کیا جا ئے تا کہ لو ڈ شیڈنگ کے مسئلے کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔ اس مو قع پر سیکریٹری تعلیم اقبا ل درا نی نے صوبا ئی وزیر تعلیم کو یقین دلا یا کہ وہ مسائل کے حل کے لئے اپنی تما متر صلا حیتو ں کو برو ئے کا ر لا ئیں گے۔
جام مہتاب
سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعدادبڑھائی جائے‘ وزیر تعلیم
Oct 10, 2017