قائداعظم ٹرافی کا تیسرا راونڈ شروع، سعد نسیم کی سنچری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی 2017-18ءکا تیسرا راونڈ شروع ہو گیا۔ پہلے روز قذافی سٹیڈیم میں سعد نسیم نے سنچری سکور کی جبکہ ڈائمنڈ گرا¶نڈ اسلام آباد میں پہلے روز 24 وکٹیں گر گئیں۔سوئی سدرن کپتان نے ٹاس جیت کر لاہور بلیوز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے روز کے کھیل میں لاہور بلیوز 291 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کے عامر یامین نے چھ اور ضیاءالحق نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں پشاور نے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 264 رنز سکور کیے۔ نیشنل بنک کی جانب سے الطاف احمد نے چھ کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ پہلے روز نیشنل بنک نے ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنائے تھے۔ ڈائمنڈ گرا¶نڈ اسلام آباد میں اسلام آباد اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے روز ہی میچ فیصلہ کن مرحلے کی جانب گامزن ہو گیا جس میں پہلے روز 24 وکٹیں گر گئیں۔

ای پیپر دی نیشن