احتساب کے نام پر انصاف کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں : رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دو کروڑ روپے مالیت کی پانچ بسیں ضلع کے مختلف سپیشل ایجوکیشن سنٹر کو فراہم کی گئی ہیں جن میں سے دو بسیں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز سمندری اور ماموں کانجن،بچیانہ اور جناح ٹائون سنٹرز کوایک ایک بس دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایک تقریب فیصل آباد آرٹس کونسل کے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میںہوئی جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی کمشنرسلمان غنی،ایم پی اے رائو کاشف رحیم،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر صوفیہ بیدار،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری چوہدری محمد اسلم،ملک شاہد اقبال،ساجد اقبال،شہزاد سید،طارق چوہدری،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن چوہدری عبدالحمید اوردیگر افسران کے علاوہ خصوصی بچے اورٹیچرز اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے بسوں کی چابیاں متعلقہ سنٹرز کے انچارج صاحبان کے حوالے کیں اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقی واستحکام کیلئے انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔اس ضمن میں خصوصی تعلیم کی سہولتوں کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کو کتابیں،یونیفارم،پک اینڈڈراپ،ہاسٹلز میں کھانا مفت فرام کرنے کے علاوہ انہیں 800روپے ماہوار وظیفہ بھی دیاجارہا ہے ۔انہوں نے حکومت پنجاب کی مختلف ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی طرف سے قائم کردہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا حجم 20،ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس سے ذہین اور مستحق طالب علموں کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے وظائف فراہم کئے جارہے ہیں۔اب تک تین لاکھ سے زائد طالب علم پیف سکالر شپس حاصل کرچکے ہیں اوراب کوئی طالب علم معاشی مشکلات کی وجہ سے حصول تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔رانا ثناء اللہ خاں نے تقریب کے دوران خصوصی بچوں کی طرف سے مختلف خاکوں،ٹیبلو،ملی نغمے اوردیگر ورائٹی پروگرامز میں متاثرکن وبہترین پروفارمنس پیش کرنے پرانہیں داددی انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کی تمام ٹیچر اورسٹاف کو سلام پیش کرتے کہا کہ وہ ایک انتہائی اہم اور مشکل فریضہ انجام دے رہے جو کہ معاشرے کی بڑی خدمت ہے۔انہوںنے اعلان کیا کہ ٹیسٹ اور تشخیص کے بعد سماعت کی معمولی صلاحیت رکھنے والے ہر متاثرہ سماعت طالب علم کو آلہ سماعت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علاج کے بعد اگر کسی نابیناطالب علم کی بصارت بحال ہوسکتی ہے تو ایسے طالب علموں کوعلاج کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن کے لئے سرکاری جگہ کی منظوری میں بھرپور معاونت کرنے کا یقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے تقریر کے دوران بتایا کہ ضلع میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے 16ادارے کام کررہے ہیں جن کے پاس 30بسیں موجود ہیں اوراب پانچ بسوں کا مزید اضافہ ہونے سے خصوصی بچوں کی ان اداروں میں تعداد بڑھے گی۔ڈی اوسپیشل ایجوکیشن چوہدری عبدالحمید نے سپاسنامہ پیش کرتے مہمان خصوصی اوردیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا سپیشل ایجوکیشن کے لئے وسیع وسائل فراہم کرنے پر حکومت پنجاب کی پالیسیوں کو سراہا۔اس موقع پر نجی ادارہ کے جنرل مینجر شہزاد سید نے خصوصی بچوں کیلئے 50آلہ سماعت اور10واٹر ڈسپنسرز کے عطیہ کی فراہمی کا اعلان کیا۔تقریب کے دوران خصوصی تعلیم کے مختلف سنٹرز کے بچوں نے ٹیبلو،خاکے،ملی نغمے اور دیگر پروگرامز پیش کرکے شرکاء تقریب سے خوب دادوصول کی۔آخر میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے فیتہ کاٹ کرسپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے لئے پانچ نئی بسوں کا افتتاح کیا۔دریں آئی این پی کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ تمام فیصلوں سے بڑا ہوگا‘ مقبول رہنما کو غیر جمہوری طریقوں سے ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ پاکستان کو ایٹمی اور اقتصادی قوت بنانے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے فیصلہ پہلے سے ہی کیا جاچکا ہے‘ ہمارے شواہد کو دیکھا تک نہیں جاتا‘ عدالتی فیصلہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ احتساب کے نام پر انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنے فیصلے دیں گی لیکن پاکستان کے عوام اس صورتحال پر جلد اپنا فیصلہ دیں گے۔ 2018 میں عوام کا فیصلہ آئے گا اس فیصلے کے بعد ان سارے فیصلوں کی حیثیت ثانوی ہوجائیگی۔ احتساب کے نام پر انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ عدالت پیشی کے لئے آنے والوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جب سی پیک لانے والے کو آپ نااہل کردیں گے تو پھر آپ کا پوری دنیا میں کیا تاثر جائے گا۔ کچھ قوتیں جو اندرونی اور بین الاقوامی طور پر متحرک ہیں اور وہ قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جس لیڈر نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اس کے بعد بھی اس کو ہائی جیکر بنالیا گیا اور گرفتار کرکے بکتر بند گاڑیوں میں گھمایا گیا اور اس بات کی سزا دی گئی۔ اس لیڈر نے جب پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا چاہا اور سی پیک شروع کیا تو اس کو ایسی بات پر نااہل کیا کہ دنیا حیران ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جو بھی کہے لیکن پاکستان کی قوم اور افواج پاکستان کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ ہم سی پیک کو مکمل بھی کریں گے اور پاکستان کامیابی سے آگے بڑھے گا نظر ی ہی آرہا ہے کہ میاں نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور ان کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم چالیس چالیس شواہد کے بنڈل دے رہے ہیں انہیں دیکھا بھی نہیں جارہا ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے پاس فیصلہ پہلے سے موجود ہے۔ عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔ عدالتی فیصلہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے کچھ قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں بھٹو کو پھانسی عدالتی قتل تھا عدالتیں بھی اس فیصلے کی مثال نہیں دیتیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...