سری نگر( نوائے وقت رپورٹ + کے پی آئی+آن لائن) بھارت کے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کشمیری خواتین کے بال کاٹنے کے واقعات کے خلاف پیر کے روز مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کال کی گئی، سری نگر اور کچھ دوسرے علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت شہریوں کی نقل وحرکت روکنے کی کوشش کی گئی تاہم شہریوں نے بھارتی پابندیاں توڑتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بال کاٹنے کے مزید 5 پراسرار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ نور آباد کھوری بٹہ پورہ کے درد یارن گجر بستی میں ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب رحیم کھٹانہ کی اہلیہ کی چوٹی دوسری بار کاٹی گئی۔ مظاہرین نے وٹو اہر ہ بل کولگام روڑ پر دھرنا بھی دیا۔ پلوامہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے لاٹھیاں برسائیں اور شیلنگ کی۔ دوسری طرف ضلع بڈگام میں حملے میں بھارتی فوج کی53 راشٹریہ رائفلز کے صوبیدار ارج کمار ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے بڈگام کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی تو اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ علاوہ ازیں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے چٹیا کاٹنے کے واقعات کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے۔ چٹیا کاٹنے سے پہلے سادہ لباس بھارتی اہلکارخواتین کے چہرے پر کیمیکل بھی چھڑکتے ہیں جس سے وہ بے ہوش ہوجاتی ہیں۔کئی مقامات پر ملزمان کو پکڑا گیا جنہیں بھارت کی قابض سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چھڑالیا۔ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ شوپیاں میں بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والے کشمیریویں کی تعداد 2 ہوگئی۔شوپیاں میں جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے 3 کارکنوں زاہد میر‘ آصف اور عرفان عبداللہ‘ بارہمولہ میں جیش محمد‘ کمانڈر عمران خالد عرف خالد بھائی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ آئی جی نے الزام لگایا خالد نے دستی بم پھینکا‘ فائرنگ پر عمارت میں پناہ لے لی۔ آپریشن میں مارا گیا۔ تعلق پاکستان سے تھا۔ شوپیاں میں جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے 3 کارکنوں زاہد میر‘ آصف اور عرفان عبداللہ‘ بارہمولہ میں جیش محمد‘ کمانڈر عمران خالد عرف خالد بھائی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ آئی جی نے الزام لگایا خالد نے دستی بم پھینکا‘ فائرنگ پر عمارت میں پناہ لے لی۔ آپریشن میں مارا گیا۔ تعلق پاکستان سے تھا۔
.مقبوضہ کشمیر :ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید حملہ صوبیدار ہلاک
Oct 10, 2017